وزیراعظم شہباز شریف نے روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ہدایت جاری کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت دی، جس سے غیر ملکی شہری اور کمپنیاں سرمایہ کاری کر سکیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار وسیع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اب غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ اور حکومتی سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کے معاشی مستقبل کا حصہ بنیں۔

یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ کا آغاز پاکستانیوں کو بیرون ملک سے سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں