وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کیا، مختلف اہم ملاقاتیں کیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا۔۔
ذرائع کے مطابق، گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی جاوید عالم اوڈھو بھی ایئربیس پر موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کے گھر جا کر ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
بعدازاں، وزیراعظم گورنر ہاؤس گئے جہاں انہوں نے گورنر نہال ہاشمی کو مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ سیاسی اور سماجی اہمیت کا حامل تھا، جس کے دوران انہوں نے مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔












