پنجاب میں 20 ہزار گرین ٹریکٹرز کی تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی کا آغاز

پنجاب حکومت نے زرعی ترقی کے لیے 20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے ہیں، مزید 10 ہزار کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں 20 ہزار گرین ٹریکٹرز کی تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے زرعی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں اب تک 20 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹرز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

حکومت کے سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر فراہم کیے جائیں گے۔ وہ ہائی پاور ٹریکٹرز اور دیگر جدید زرعی مشینری بھی آسان شرائط پر حاصل کر سکیں گے۔

اس پروگرام کے لیے کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو 30 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

رائس سپر سیڈر کے استعمال سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت کم ہوگی، جس سے سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جدید فارمنگ کی جانب گامزن ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام کاشتکاری کے روایتی طریقوں کو جدید مشینری سے بدلنے کی کوشش ہے، جس کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ اور ماحولیاتی بہتری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں