پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن ہوئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ سے زائد آمدن ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے میں ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 1 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی ریکارڈ آمدن مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بہتر سہولیات اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہے اور اگلے تین سال میں کراچی سے روہڑی ٹریک کو مکمل اپ گریڈ کیا جائے گا۔














