اسمارٹ فون نوٹیفکیشنز سے دماغی توجہ کتنی دیر تک متاثر ہوتی ہے؟ سائنسی تحقیق میں انکشاف

تحقیق میں سامنے آیا کہ اسمارٹ فون نوٹیفکیشنز کی آوازیں دماغی توجہ کو 7 سیکنڈ تک متاثر کرتی ہیں، چاہے نوٹیفکیشنز کی تعداد کم ہو یا زیادہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسمارٹ فون نوٹیفکیشنز سے دماغی توجہ 7 سیکنڈ تک متاثر

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسمارٹ فون نوٹیفکیشنز کی آوازیں دماغی توجہ کو 7 سیکنڈ تک متاثر کر سکتی ہیں۔ تحقیق میں 180 طالبعلموں کو شامل کیا گیا اور ان کے فونز پر مختلف تعداد میں نوٹیفکیشنز بھیجے گئے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ نوٹیفکیشن کی آوازیں ہر گروپ کے طالبعلموں کی تجزیاتی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں، چاہے نوٹیفکیشنز کی تعداد کم ہو یا زیادہ۔

تحقیق جرنل ‘کمپیوٹرز ان ہیومین بی ہیوئیر’ میں شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ نوٹیفکیشن کی آواز دماغی توجہ ہائی جیک کرلیتی ہے، خاص طور پر جب یہ اہم افراد کے پیغامات ہوں۔ اس کے نتیجے میں دن بھر میں متعدد نوٹیفکیشنز مجموعی توجہ پر بڑا اثر ڈال سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں