پی ایس ایل 11 محدود شہروں میں، شائقین کے بغیر میچز ہوں گے

پی ایس ایل 11 کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے، شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 محدود شہروں میں، شائقین کے بغیر میچز ہوں گے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث پی ایس ایل 11 کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے اور شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم سے مشاورت کے بعد لیگ کو محدود پیمانے پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ میچز کے دوران کفایت شعاری کے تحت اخراجات میں کمی کی جائے گی اور افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ شائقین کو ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے اقدامات جاری رہیں گے۔ پی ایس ایل 11 کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا تاکہ ٹیموں اور شائقین کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں