واٹس ایپ کا یوزر نیم سسٹم کے ذریعے پرائیویسی بڑھانے کا اعلان

واٹس ایپ نے یوزر نیم پر مبنی سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو 2026 کے وسط میں فعال ہوگا، جس سے صارفین کو پرائیویسی میں زیادہ تحفظ ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ یوزر نیم سسٹم کے ذریعے پرائیویسی بڑھائے گا

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے یوزر نیم پر مبنی کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو 2026 کے وسط میں عالمی سطح پر فعال ہوگا۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین کو ٹیکسٹ چیٹ، آڈیو یا ویڈیو کالز کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے پرائیویسی کو زیادہ تحفظ ملے گا۔

یہ تبدیلی صارفین کو اپنے منفرد یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرنے کی سہولت دے گی جبکہ فون نمبر کا استعمال بھی جاری رکھا جا سکے گا۔ انسٹاگرام اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پہلے ہی یوزر نیم سپورٹ فراہم کرتے ہیں، اور ٹیلیگرام و سگنل جیسی ایپس میں بھی یہ فیچر دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے گیسٹ چیٹس کا بھی تجربہ کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین ان لوگوں سے رابطہ کرسکیں گے جن کے پاس واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہے، اور یہ ایک براؤزر پر مبنی لنک کے ذریعے ممکن ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں