ایرانی صدر کا نریندر مودی سے رابطہ، ایران پر حملے رکوانے میں برکس کے کردار کا مطالبہ

ایرانی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے ایران پر حملے رکوانے میں برکس کے کردار کی اپیل کی اور امریکا، اسرائیل کے حملے غیر انسانی قرار دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا مودی سے رابطہ، ایران پر حملے رکوانے کی اپیل

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایران پر جاری حملوں کے تناظر میں برکس اتحاد کے کردار پر زور دیا۔ نئی دہلی میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق، گفتگو میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کو غیر انسانی قرار دیا گیا اور ان حملوں کے خطے میں عدم استحکام کے خطرات پر تبادلہ خیال ہوا۔

مسعود پزشکیان نے امریکا کے اس الزام کو بھی مسترد کیا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے، اور اسرائیل کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے برکس اتحاد سے ایران کے خلاف کارروائیاں رکوانے کے لیے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ایرانی صدر نے بھارت سے، جو اس وقت برکس کی صدارت کر رہا ہے، سفارتی کوششوں کے لیے پلیٹ فارم استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔ نیز مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان ایک علاقائی سیکیورٹی ڈھانچے کی تجویز دی تاکہ بیرونی مداخلت کے بغیر امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد تہران مسلسل بین الاقوامی فورمز پر سفارتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور برکس کو اس ضمن میں ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں