عید پر شاہ رخ اور سلمان خان کی جھلک کے لیے مداحوں کا ہجوم اکٹھا

عید پر شاہ رخ اور سلمان خان کی جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں مداحوں کا ہجوم جمع ہوا، دونوں اداکاروں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عید پر شاہ رخ اور سلمان خان کی جھلک کے لیے مداحوں کا ہجوم

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح ممبئی میں ان کے گھروں کے باہر جمع ہوئے۔

شاہ رخ خان کے منت ہاؤس کے باہر عید کی نماز کے بعد مداحوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا جنہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک کی خواہش ظاہر کی۔ شاہ رخ نے روایتی انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اسٹائل سے ان کا دل جیتا۔

اسی طرح سلمان خان کے گھر کے باہر بھی مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ سلمان نے اپنی بالکونی سے ہاتھ جوڑ کر محبت کا اظہار کیا۔

پولیس اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ مداحوں کے ہجوم کو کنٹرول کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں