عمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث اڈیالہ جیل میں عید کی نماز اپنے سیل میں ہی گزاری۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڈیالہ جیل میں عیدالفطر کی نماز مذہبی عقیدت سے ادا کی گئی، لیکن سابق وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی وجوہات کے باعث نماز میں شریک نہ ہو سکے۔ وہ نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی رہے جبکہ جیل حکام نے انتظامات کی نگرانی کی۔
عمران خان کے بچوں سے ان کی ٹیلی فون پر بات کرائی گئی۔ یہ تیسری عید تھی جو عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گزاری۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے بھی نماز کے دوران اپنے سیل میں قیام کیا۔














