وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ حکومت سولر ائزیشن کی حامی ہے اور متوازن پالیسی اپنانے پر زور دے رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سولر ائزیشن کے حق میں ہے اور متوازن سولر پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر منظم روف ٹاپ سولر سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ رات کے وقت بجلی کی فراہمی کے لیے گیس اور دیگر مستحکم ذرائع ضروری ہیں۔ قطر سے ایل این جی سپلائی میں رکاوٹ کے باعث طلب مینجمنٹ ضروری ہے۔ کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح رہے گی جبکہ کمرشل اور ہائی اینڈ صارفین پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور لیوی کے بعد صنعتی صارفین کی گرڈ پر واپسی ممکن ہوئی، جس سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا۔ جنوری 2026 میں بجلی کی طلب میں 12.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایل این جی بحران کے باوجود پاکستان کا پاور سسٹم مستحکم ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ توانائی اصلاحات، نجکاری اور تھرڈ پارٹی ایکسس پر کام جاری ہے اور صارفین کو سولر اور کلین انرجی کی تنصیب کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ حکومت کی ترجیح توانائی کا تحفظ اور معیشت کی پائیداری ہے۔











