ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی جنرل ایرن اورٹل کے ای میل اکاؤنٹ سے خفیہ فائلز چوری کر لیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران سے وابستہ ہیکرز کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک سینئر اسرائیلی فوجی افسر کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر کے ایک لاکھ خفیہ ای میلز حاصل کر لی ہیں۔ ہیکرز کے مطابق ان ای میلز میں اسرائیل کی فوجی حکمت عملیوں اور پالیسیوں سے متعلق حساس معلومات موجود ہیں۔ حنظلہ نامی گروپ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنرل ایرن اورٹل کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور ان معلومات کو اسرائیل کی فوجی حکمت عملی کے خلاف قرار دیا ہے۔
جنرل ایرن اورٹل کو اسرائیل کی نئی فوجی حکمت عملی کا اہم کردار قرار دیا گیا ہے اور حنظلہ گروپ نے انہیں اسرائیل کے ‘سفاکی کے نئے نظریے’ کا معمار کہا ہے۔ ایرن اورٹل ماضی میں اسرائیلی فوج کے دادو سینٹر میں کمانڈر رہ چکے ہیں اور اس وقت بیگن سادات سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں فوجی پروگرام کی سربراہی کر رہے ہیں۔














