سکھر کے کندھرا علاقے میں قریبی رشتے داروں نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کر دیا، پانچواں بھائی زخمی ہو گیا۔
سکھر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سکھر کے علاقے کندھرا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ پانچواں بھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس نے چار لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔ مقتولین میں غلام اصغر، مہدی حسن، غلام اکبر اور اختر حسین شامل ہیں۔














