بابر اعظم نے عید پر شیر خرمہ بنا کر مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے عید الفطر کے موقع پر کچن میں اپنی مہارت دکھا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو عید کی روایتی ڈشز سویاں اور شیر خرمہ تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بابر اعظم کے اس منفرد اقدام کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نہ صرف بہترین کرکٹر ہیں بلکہ زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرنا بھی جانتے ہیں۔
آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔














