جنگ کے سائے میں بھی ایران میں عیدالفطر اور نوروز کی رونقیں برقرار

ایران میں جنگ کے باوجود عید الفطر اور نوروز کی تقریبات جاری ہیں، شہری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ تہوار منا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں جنگ کے دوران عید الفطر اور نوروز کی تقریبات

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران بھر میں آج عید الفطر اور نوروز کی تقریبات جاری ہیں، حالانکہ ملک جنگ کے سائے میں ہے۔ مشہد میں امام رضا کے روضے پر عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تہران میں بھی عید الفطر کے اجتماعات ہوئے، جس کے بعد شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ قم اور دیگر شہروں میں بھی عید کی نماز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔

تہران کی سڑکوں پر نوروز کی مناسبت سے پھولوں اور تحائف کے اسٹالز سج گئے ہیں۔ جنگ کے باوجود ایرانی شہری اپنے تہوار بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے باوجود تہران اور دیگر شہروں میں شہریوں نے بازاروں کا رُخ کیا، پھول خریدے اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

دیگر متعلقہ خبریں