فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرم میں فوجیوں کے ساتھ عید الفطر منائی اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔
کرم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عید الفطر کرم میں فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی۔ انہوں نے نماز عید فوجیوں کے ساتھ ادا کی اور ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
فیلڈ مارشل نے فوجیوں کی غیرمتزلزل لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور آپریشن غضب للحق کی کامیابیوں کی تعریف کی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے علاقائی امن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فیلڈ مارشل نے جوانوں کے حوصلے کو سراہا اور ان کی ثابت قدمی پر فخر کا اظہار کیا۔














