رانا ثناء اللہ نے عوام کو پیٹرول اور گیس کے استعمال کو 50 فیصد کم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عالمی قیمتوں کے اضافے کے اثرات سے بچا جا سکے۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیٹرول اور گیس کے استعمال کو 50 فیصد تک کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوم نے خرچ میں کمی نہ کی تو عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مرتب ہوں گے۔
رانا ثناء اللہ نے عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور سیاسی و عسکری قیادت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے اور پاکستان افغانستان کے ساتھ کسی جنگ کے حق میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کمین گاہوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور اگر دوبارہ ایسے ٹھکانے استعمال ہوئے تو نظر رکھی جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایران، سعودی عرب اور عرب امارات کا اعتماد حاصل ہے اور ان ممالک کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات کو آگے بڑھا رہا ہے۔














