مریم نواز کی عید پر سادگی سے منانے کی اپیل، عام آدمی کو خوشیوں میں شریک کرنے کا پیغام

مریم نواز نے عید سادگی سے منانے اور عام آدمی کو خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کی عید پر سادگی سے منانے کی اپیل، عام آدمی کو خوشیوں میں شریک کرنے کا پیغام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عید احساس کا نام ہے اور عام آدمی کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ انہوں نے امت مسلمہ اور پاکستان کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے حالیہ حالات کے پیش نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ عید دنیا بھر میں امن کا پیغام لے کر آئے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسی عید ہوگی اگر ہمارے قریب کوئی بھوکا رہ جائے، اس لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب اور نادار خاندانوں کا خیال رکھے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 40 لاکھ خاندانوں اور 2 کروڑ افراد کو امدادی رقوم فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ضرورت مندوں کو 10،10 ہزار روپے کی فوری مالی امداد بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اخوت، محبت اور بھائی چارے کے جذبات کا فروغ عید کا اصل پیغام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں