امریکا میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر سخت سزاؤں کا اعلان

امریکا نے ڈرون اڑانے پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے، جس میں جرمانہ اور قید شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر سخت سزاؤں کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔ ممنوع فضائی حدود میں ڈرون اڑانے پر سخت سزائیں دی جائیں گی، جس میں ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ اور قید شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی سے تلاش کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ امریکا میں حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور عوام سے مشکوک ڈرون سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو دن قبل امریکی فوجی بیس پر نامعلوم ڈرونز کی پرواز کا انکشاف ہوا تھا، جب وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بیس پر موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں