امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں 30 دن کے لیے ہٹا دی ہیں تاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم کی جا سکیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم کرنے کے لیے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں 30 دن کے لیے عارضی طور پر ختم کر دی ہیں۔ اس دوران صرف سمندر میں پہلے سے موجود ایرانی تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 140 ملین بیرل ایرانی تیل کو عالمی مارکیٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ سپلائی پر عارضی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ امریکی سیکرٹری خزانہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سپلائی اور قیمتوں کا استحکام ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مزید 440 ملین بیرل تیل عالمی منڈی میں لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ امریکی تیل و گیس کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جو صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔













