حکومت نے مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عید کے خوشیوں بھرے لمحات میں قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔















