ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی، نماز عید کے بڑے اجتماعات میں دعائیں کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عید کے اجتماعات چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد ہوئے جہاں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

فیصل مسجد، بادشاہی مسجد سمیت مختلف مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، حساس مقامات پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں