کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر ڈرون حملوں کے باعث آگ لگنے سے کئی یونٹس بند ہو گئے ہیں۔
کویت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملوں کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔ حملوں کے باعث ریفائنری کے بعض حصے متاثر ہوئے اور کئی یونٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق فی الحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
کویتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ یونٹس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے تاکہ مزید حملوں کو بروقت ناکام بنایا جا سکے اور تیل کی پیداوار کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔













