ہالی وڈ کے معروف اداکار چک نورس 86 برس میں انتقال کر گئے

ہالی وڈ کے معروف اداکار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہالی وڈ کے معروف اداکار چک نورس 86 برس میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی وڈ کے معروف اداکار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

انہوں نے بروس لی کے ساتھ فلم ‘وے آف دا ڈریگن’ میں کام کرکے خاصی شہرت حاصل کی۔ 1980 کی دہائی میں ان کی فلم ‘مسنگ ان ایکشن’ ویتنام جنگ کے پس منظر میں امریکی حب الوطنی پر مبنی تھی اور بہت مقبول ہوئی۔

چک نورس کی دیگر مشہور فلموں میں ‘ڈیلٹا فورس’ اور ٹی وی سیریز ‘واکر ٹیکسس رینجر’ شامل ہیں، جو ناظرین میں بے حد پسند کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں