مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز کو ن لیگ پنجاب کا صدر بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حمزہ شہباز کو پنجاب میں اہم پارٹی عہدہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ عید کے بعد پارٹی کے سیاسی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
اعلیٰ قیادت نے پارٹی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے حمزہ شہباز کو ن لیگ پنجاب کا صدر بنانے پر غور شروع کیا ہے، جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو وفاقی عہدے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے سیاسی کردار کی خواہش ظاہر کی۔ انہیں صوبائی صدر بنا کر کارکنان کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا۔













