روسی صدر کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

روسی صدر پوتن نے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے سماجی کردار کی تعریف کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی صدر کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام کی علامت ہے اور مسلمانوں کے لیے اخلاقی بلندی اور ہمدردی جیسے اقدار کا پیغام لاتی ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ روس کے مسلمان اپنی تاریخی اور روحانی روایات کو عقیدت سے برقرار رکھے ہوئے ہیں اور عید کو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مناتے ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران خیراتی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔

انہوں نے مسلم تنظیموں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے خاندانی نظام کے استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے ان مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا جو ملک کی آزادی کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے روسی مسلمانوں کے لیے صحت، کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں