امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید میرینز تعینات کرنے کا اعلان

امریکا نے ایران جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں مزید میرینز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ممکنہ کارروائیوں کی صلاحیت بڑھائی جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید میرینز تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں مزید ہزاروں میرینز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یو ایس ایس باکسر، میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ اور جنگی جہاز خطے کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ کارروائیوں کی صلاحیت بڑھائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے اندر براہ راست فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال فوج نہیں بھیجی جا رہی، لیکن اگر بھیجی تو میڈیا کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ اضافی تعیناتیاں مقررہ وقت سے تین ہفتے پہلے کی جا رہی ہیں، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ جائے گی۔ خطے میں دو میرین ایکسپیڈیشنری یونٹس موجود ہوں گے، جو طیارہ بردار بحری جہازوں سے فضائی حملے یا زمینی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں