ابوظہبی میں ایران حملوں کی جعلی ویڈیوز پر 109 افراد گرفتار

ابوظہبی میں ایران حملوں کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے پر 109 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ اماراتی حکام نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کر رکھا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابوظبی: ایران حملوں کی جعلی ویڈیوز پر 109 افراد گرفتار

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ابوظہبی میں 109 افراد کو ایران حملوں کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ اماراتی حکام نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کر رکھا ہے، اور ابوظبی پولیس کے مطابق جھوٹی معلومات سے عوام میں خوف پھیلا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ائیر ڈیفنس سسٹم کی ویڈیوز شیئر کیں اور کچھ افراد نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جعلی دھماکوں کی ویڈیوز تیار کیں۔ حکومت نے ان ویڈیوز کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز شئیر کرنے پر ایک سال قید اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اماراتی حکام نے غیر مصدقہ ویڈیوز اور پوسٹ شیئر کرنے پر سخت وارننگ دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں