کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ سے باپ بیٹے کی ہلاکت پر عدالت نے کے الیکٹرک کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ فیصلہ سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف دائر ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔
عدالت نے یہ ہدایت دی کہ کے الیکٹرک کو ہرجانے کی رقم 30 دن کے اندر عدالتی ناظر کے پاس جمع کرانا ہوگی، جو بعدازاں متوفین کے ورثا کو فراہم کی جائے گی۔
عدالت نے ناظر کو ہدایت کی کہ وہ ادائیگی کے بعد عدالت کو اطلاع دے۔














