مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے انگلینڈ کے کرکٹ نظام کو گیندوں کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے فضائی پابندیاں اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ کاؤنٹی چیمپئن شپ سے قبل ڈیوکس کرکٹ بالز کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ڈیوکس بال کا لیدر انگلینڈ میں تیار ہوتا ہے، مگر اس کی سلائی برصغیر میں کی جاتی ہے اور ان بالز کو مغربی ایشیا کے فضائی راستوں سے یورپ منتقل کیا جاتا ہے۔ حالیہ فضائی پابندیوں اور پروازوں کی کمی کے باعث ترسیل کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔
برٹش کرکٹ بالز لمیٹڈ کے مالک نے بتایا ہے کہ بالز کی کمی نہیں، لیکن انہیں یورپ پہنچانا مشکل اور مہنگا ہو چکا ہے جبکہ فریٹ کے اخراجات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔















