پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں کے باعث ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ بڑھا رہا ہے، جو سستی اور زیادہ اقتصادی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں کے باعث ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسپورٹ یوٹیلٹی وہیکلز (SUVs) کی معاشیات متاثر ہو رہی ہے۔ اب پلگ اِن ہائبرڈ اور ایکسٹینڈڈ رینج الیکٹرک گاڑیاں سستی متبادل بنتی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے تازہ پٹرول نرخوں کے مطابق ایکس ڈپو موٹر اسپرٹ (پٹرول) تقریباً 321 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

چیری ماسٹر پاکستان کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید آصف احمد نے کہا کہ نئی توانائی کی گاڑیوں پر بحث اب صرف ماحولیاتی پہلو تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (PHEVs) اور رینیوایبل رینج ایکسٹینڈر الیکٹرک وہیکلز (REEVs) زیادہ اقتصادی ہیں کیونکہ یہ شہری سفر کا بڑا حصہ بجلی پر مکمل کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔

آصف احمد نے وضاحت کی کہ چیری ٹیگو 9 PHEV کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑی 170 کلومیٹر خالص الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے اور گھریلو بجلی کی قیمت پر تقریباً 10 روپے فی کلومیٹر خرچ ہوتی ہے۔ سولر سسٹم کے استعمال سے یہ لاگت مزید کم ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں