پنجاب میں پہلا سکل سٹی منصوبہ منظور، ٹیکنیکل تعلیم فراہم کرنے کی تیاری شروع۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس منصوبے کے لئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا ہے۔
سکل سٹی منصوبے کے تحت انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے۔ پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ نے اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے۔
منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو میٹرک کے بعد بہترین روزگار کے قابل بنانا ہے۔ کورسز میں گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈنگ اور ٹورازم ایکسپرٹ شامل ہوں گے، جبکہ انڈسٹریل الیکٹرکیشن، پلمبنگ، سولر واٹر ہیٹنگ، پروفیشنل شیف اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے اور صنعتی اداروں کے ماہرین سے سلیبس ڈیزائن کرانے کا حکم دیا ہے۔















