گوگل میپس نے لوکیشن شیئرنگ کو مزید آسان بنا دیا، اب براہ راست شیئرنگ ممکن۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل میپس نے صارفین کے لیے لوکیشن شیئرنگ کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب صارفین براہ راست گوگل میپس سے اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں، جس کے لیے بلیو آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔ اس عمل کے تحت، ایک اوورلے ونڈو میں شیئر دس لوکیشن بٹن ظاہر ہوگا، جس پر کلک کرنے سے یو آر ایل بن جائے گا، جو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کی جانب سے ایکشن بٹن کی بھی آزمائش جاری ہے، جس سے بلیو آئیکون پر کلک کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ گوگل کو امید ہے کہ اس تبدیلی کے بعد صارفین واٹس ایپ کے بجائے براہ راست گوگل میپس استعمال کریں گے۔















