آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا

آج دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا، جسے اعتدال ربیعی کہا جاتا ہے۔ یہ مظہر پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 46 منٹ پر شروع ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آج دنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آج دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا، جسے اعتدال ربیعی کہتے ہیں۔ یہ فلکیاتی مظہر 20 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 46 منٹ پر شروع ہوگا۔

اس دوران سورج شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر واقع ہوگا، جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا۔

اعتدال ربیعی کے موقع پر سورج عین مشرق سے طلوع اور عین مغرب میں غروب ہوتا ہے، جو ایک اہم فلکیاتی ایونٹ ہے۔ یہ مظہر سال میں دو بار ہوتا ہے، مارچ اور ستمبر میں۔

پاکستان میں اعتدال ربیعی موسم بہار کے آغاز کی نشانی ہے، جب شمالی نصف کرے میں گرم مہینے شروع ہوتے ہیں اور دن کا دورانیہ بڑھتا ہے۔ دوسری طرف، جنوبی نصف کرے میں موسم خزاں کا آغاز ہوتا ہے، جہاں دن کا دورانیہ گھٹتا ہے اور راتیں طویل ہوتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں