علی لاریجانی کی شہادت، البرادعی نے اسرائیل کو مذاکرات دشمن قرار دے دیا

محمد البرادعی نے علی لاریجانی کو مؤثر مذاکرات کار کہا، ان کی شہادت سے قبل روسی صدر سے ملاقات اور نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی لاریجانی کی مذاکراتی صلاحیتوں کی سابق سربراہ آئی اے ای اے کی تعریف

ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری علی لاریجانی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کیے جا سکتے تھے۔ البرادعی نے ایک بیان میں کہا کہ علی لاریجانی نے جرمن فلسفی عمانویل کانٹ پر چار کتابیں لکھی تھیں اور وہ ایک فلسفی اور مؤثر مذاکرات کار تھے۔

البرادعی نے بتایا کہ لاریجانی کی شہادت سے چند روز قبل ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے دوران لاریجانی نے نماز ادا کی تھی۔ ان کی شہادت کے بعد نماز کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لاریجانی کا ذاتی اثر رسوخ روس اور چین سمیت دنیا بھر میں تھا، جس کی وجہ سے اسرائیل نے انہیں نشانہ بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں