پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عید الفطر کے دوران صوبہ بھر میں جدید تھرمل ڈرون سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عید الفطر کے دوران صوبہ بھر میں جدید تھرمل ڈرون سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاٹ سپاٹس اور کرائم پاکٹس کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔
سیف سٹی حکام کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈرون سرویلنس کے ذریعے سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مساجد، بازاروں اور بس اڈوں پر بھی ڈرون کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔














