پورٹ قاسم پر ایل پی جی گیس لانے والے جہاز لنگر انداز، پیٹرولیم سپلائی میں بہتری متوقع

پورٹ قاسم پر ایم ٹی خیرپور جہاز لنگر انداز ہوا، جس سے 60,758 میٹرک ٹن گیس اتاری جا رہی ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں بہتری کی توقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پورٹ قاسم پر گیس آئل کا جہاز لنگر انداز، پیٹرولیم سپلائی میں بہتری متوقع

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پورٹ قاسم پر آج دوپہر ایم ٹی خیرپور نامی جہاز لنگر انداز ہوا، جس سے 60,758 میٹرک ٹن گیس ٹرمینل پر اتاری جا رہی ہے۔

پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ آج مزید دو کنٹینر بردار جہاز بھی بندرگاہ پر پہنچے ہیں، جنہیں کیو آئی سی ٹی اور کیو ٹی ٹو ٹرمینلز پر آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

موجودہ شپمنٹس سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں