مارنوس لبوشین نے پی ایس ایل میں شرکت سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا اور حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین نے بھارت کی طرف سے پھیلائے گئے پی ایس ایل سے متعلق جھوٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
مارنوس لبوشین، جو حیدرآباد کنگزمین کے کپتان ہیں، نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور جلد از جلد ٹیم کو جوائن کرنے کے خواہاں ہیں۔
لبوشین نے حیدرآباد کے فینز کو میچز میں شرکت کرکے ٹیم کی حمایت کرنے کی دعوت دی اور اپنے پیغام کے آخر میں کہا ‘تو ہو جائے ہو جمالو’۔
یہ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا آسٹریلوی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے سے متعلق خبریں چلا رہا تھا۔















