لیونل میسی نے کونکاکاف چیمپئنز کپ میں نیش وِل کے خلاف کھیلتے ہوئے کیریئر کے 900 گول مکمل کیے۔
آئرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سٹار فٹبالر لیونل میسی نے کیریئر کے 900 گول مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ میسی نے کونکاکاف چیمپئنز کپ میں نیش وِل کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
38 سالہ میسی نے یہ گول انٹر میامی کے لیے کھیلتے ہوئے نیش وِل ایس سی کے خلاف میچ میں کیا، جو 1-1 سے برابر رہا۔ یہ میسی کے 21 سالہ کیریئر کا 900واں گول ہے، جبکہ انہوں نے اپنا پہلا گول 2005ء میں ایف سی بارسیلونا کی جانب سے کیا تھا۔
میسی کرسٹیانو رونالڈو کے بعد 900 گول کرنے والے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔ میسی نے یہ کارنامہ 1142 میچز میں انجام دیا، جبکہ رونالڈو نے 1236 میچز میں یہ حد عبور کی تھی۔
انٹر میامی کے کوچ ہاویئر ماسچرانو نے میسی کی کارکردگی کو ناقابلِ یقین قرار دیا اور ان کے اس ریکارڈ کو منفرد کہا۔ رونالڈو اب 965 گولز کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں اور 1000 گولز کا ہدف رکھتے ہیں۔















