متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری پر قائم رہنے کا اعلان کیا، اماراتی سفیر نے دوطرفہ شراکت داری جاری رکھنے کی تصدیق کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری جاری رہے گی۔
یوسف العتیبہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے جنگ کی تباہی سے بچنے کے لیے میزائل اور دفاعی نظام پہلے ہی حاصل کر لیا تھا اور امریکا کے ساتھ توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلجنس میں مزید معاہدے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی کمپنیاں دیگر سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں، اور اماراتی معیشت کے پاس دو کھرب ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔
اماراتی سفیر نے مزید کہا کہ اماراتی قوم ہر چیلنج کو ترقی میں بدلنے کا ہنر جانتی ہے۔















