وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کے لیے 90 روز کی سزا معافی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو 90 روز کی معافی دینے کا اعلان کیا ہے، سنگین جرائم کے قیدی رعایت سے محروم رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کے لیے 90 روز کی سزا معافی کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر صوبے کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی معافی کا اعلان کیا ہے۔ یہ معافی دہشت گردی، جاسوسی، ریاست دشمن سرگرمیوں، قتل، زیادتی، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، رہزنی، مالی غبن، منشیات اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزا پانے والے قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ رعایت ان قیدیوں کے لیے ہے جو جیل قوانین (رول 789) کی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔ انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ سزا میں کمی کے احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رعایت کا مقصد قیدیوں کو بہتر شہری بننے کا موقع فراہم کرنا ہے اور سندھ کی جیلوں کو اصلاحی مراکز بنانا چاہتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں