پاکستان میں سائبر سیکیورٹی نظام کو تقویت دے کر دفتر خارجہ و کابینہ ڈویژن کو مرکزی نظام سے منسلک کر دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں قومی سائبر سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ اور کابینہ ڈویژن سمیت اہم سرکاری اداروں کو مرکزی سائبر سیکیورٹی نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے سائبر خطرات کی حقیقی وقت پر نگرانی ممکن ہو گی۔
نیشنل سرٹ کی دستاویز کے مطابق، نیشنل سیکیورٹی آپریشنز سنٹر کے ساتھ مختلف وزارتوں کے انضمام کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ، کابینہ ڈویژن، نیپرا اور این ٹی ڈی سی کو نیشنل سیکیورٹی آپریشنز سنٹر کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، مزید شعبہ جاتی سرٹس اور تنظیمی سیکیورٹی آپریشنز سنٹرز کو بھی اس نظام میں شامل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ نئے نظام کے تحت نہ صرف حقیقی وقت میں سائبر خطرات کی نگرانی ممکن ہو گی بلکہ فوری ردعمل کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔















