پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے موسم کی خرابی کے سبب 30 طیاروں کو ایران کے وار زون میں داخل ہونے سے بچالیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو خراب موسم کی وجہ سے ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ کراچی ریجن کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مختلف ایئر لائنز کے طیاروں کی رہنمائی کر کے انہیں بڑے حادثے سے بچا لیا۔
ایران کے بارڈر کے قریب موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارے مشکلات کا شکار ہو گئے تھے، لیکن ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے پیشہ وارانہ مہارت سے طیاروں کو خطرناک علاقے میں جانے سے روکا۔ تہران ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطے کی کوششوں کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا، تاہم کراچی کنٹرولرز نے سعودی عرب، دبئی اور دیگر مقامات سے آنے والی پروازوں کو محفوظ راستے فراہم کیے۔
پاکستان کے سیکٹر ویسٹ قلات سے پنجگور گوادر کے راستے پر موسم شدید خراب ہو گیا تھا، جس کے باعث جہاز ایرانی ایئراسپیس کی طرف بھٹک رہے تھے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے مہارت سے ان جہازوں کو وار زون سے بچا کر ان کے اصلی راستے پر واپس لایا۔















