میکسیکو نے ایران کے فٹبال میچز کی میزبانی کی پیشکش کی، لیکن فیفا نے شیڈول تبدیل کرنے سے انکار کیا۔
میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو نے ایران کے فٹبال میچز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے لیکن فیفا نے ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے سے انکار کیا ہے۔
میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے کہا کہ ہم ایران کے میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
ایران نے فیفا سے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیفا نے کہا ہے کہ ہم موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔













