سندھ ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی گرفتاری کے خلاف ٹھٹھہ کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف ٹھٹھہ کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ماتحت عدالت کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

ٹھٹھہ کی عدالت نے اسد رضوی کی شکایت پر شبر زیدی اور دیگر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جسٹس محمد حسن اکبر نے کہا کہ ماتحت عدالت نے دائرہ کار سے تجاوز کیا، سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے الفاظ پر ٹھٹھہ میں شکایت نہیں ہو سکتی۔

فہد حسین اور مکش کمار تلریجا ایڈووکیٹس نے ٹھٹھہ کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں