ایران کی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملہ عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا

ایران کی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے سے عالمی توانائی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جس سے گیس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ، عالمی توانائی بحران کا خدشہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملہ عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ یہ حملہ نہ صرف ایران کی توانائی فراہمی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تیل اور گیس کی فراہمی پر اثر ڈال رہا ہے۔ اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے قطر کے صنعتی شہر راس لفان کو نشانہ بنایا، جس سے عالمی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

ساؤتھ پارس دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس ذخیرے کا حصہ ہے، جو ایران اور قطر کے درمیان واقع ہے۔ قطر اپنے حصے کو نارتھ ڈوم کہتا ہے۔ اس حملے کے باعث عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اور مختلف ممالک میں بحران کی کیفیت ہے۔

امریکہ نے اس صورتحال پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی ان حملوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی گیس مارکیٹ پر اس کے اثرات دو ماہ تک جاری رہ سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں