گلین فلپس نے پائلٹ کے طور پر مہارت دکھاتے ہوئے طیارہ کامیابی سے لینڈ کر دیا

گلین فلپس نے آکلینڈ میں طیارہ کامیابی سے لینڈ کر کے پائلٹ کے طور پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلین فلپس نے پائلٹ کے طور پر مہارت دکھاتے ہوئے طیارہ کامیابی سے لینڈ کر دیا

آک لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ کے معروف آل راؤنڈر گلین فلپس نے پائلٹ کے طور پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آکلینڈ کے آرڈمور ایروڈروم پر ایک چھوٹا طیارہ کامیابی سے لینڈ کیا۔

گلین فلپس نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ طیارے کو محفوظ طریقے سے زمین پر اتارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس مہارت نے مداحوں میں کافی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

فلپس کو کرکٹ میں ایک مکمل آل راؤنڈر مانا جاتا ہے اور اب انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ میدان کے باہر بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

کیوی کرکٹر اس وقت کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کرنے کے لیے آرڈمور فلائنگ اسکول میں کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ بننا ان کا دیرینہ خواب ہے اور کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اس پیشے کو اپنانا چاہتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں