سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا، چاند رات کو گیس کی فراہمی بند نہیں ہوگی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کے دوران گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چاند رات کو گیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی اور پوری رات سے اگلے دن رات 12 بجے تک مسلسل گیس فراہم کی جائے گی۔
عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیانی رات 12 سے صبح 6 بجے تک سپلائی معطل رہے گی جبکہ صبح 6 سے رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ عید کے دوسرے اور تیسرے دن کی درمیانی رات بھی یہی شیڈول ہوگا۔
عید کے تیسرے دن سے گیس صبح 6 سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔ عید کے بعد گیس کی فراہمی پہلے کے شیڈول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔













