ٹم کک کا اسمارٹ فون صارفین کو حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کا مشورہ

ٹم کک نے اسمارٹ فون صارفین کو غیر ضروری اسکرولنگ کی بجائے حقیقی دنیا میں وقت گزارنے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹم کک کا اسمارٹ فون صارفین کو حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کا مشورہ

کیوپرٹینو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے اسمارٹ فون صارفین کو حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فونز پر غیر ضروری اسکرولنگ کی بجائے حقیقی دنیا میں زندگی کو ترجیح دینی چاہیے۔

ٹم کک نے ایک انٹرویو کے دوران ایپل کے 50 سالہ سفر اور اسکرینز سے دور رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں نہیں چاہتا کہ لوگ اسمارٹ فون کی اسکرین پر وقت ضائع کریں بلکہ حقیقی لوگوں سے بات چیت کریں’۔

انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی اہمیت کو بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ٹم کک کے مطابق، ٹیکنالوجی کا اچھا یا برا ہونا اس کے استعمال پر منحصر ہے۔

ایپل کے قیام کو یکم اپریل 2026 کو 50 سال مکمل ہوں گے اور یہ کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم کردار ادا کر چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں