آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد تک جا سکتی ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ 

آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق، تیل کی سپلائی میں خلل سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد تک جا سکتی ہے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے اپنی تازہ رپورٹ میں آبنائے ہرمز کی بندش کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرمز کے راستے روزانہ 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اور اس ترسیل میں رکاوٹ سے پاکستان میں مہنگائی 8.8 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد تک جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تیل کی سپلائی میں خلل کے سبب پاکستان کا ماہانہ تیل درآمدی بل 384 ملین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے اور سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 4.6 ارب ڈالر کے خسارے میں جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 22 فیصد درآمدات توانائی کی مصنوعات پر مبنی ہیں، اور شپنگ، انشورنس، روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکسوں کی وجہ سے بھی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔

پائیڈ نے منفی اثرات سے بچنے کے لیے فوری حکومتی اقدامات کی تجویز دی ہے، خاص طور پر ٹرانسپورٹ، زراعت اور خوراک میں استعمال ہونے والے ڈیزل کی قیمتوں کی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔ سپلائی چین میں بہتری سے ڈیزل پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں